عمران خان نے ملک میں صرف جھوٹ سستا کیا ہے، مریم اورنگزیب

810

لندن: لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت روز غریب عوام پر مہنگائی  کا بم گراتی ہے،عمران خان اس وقت ملک کے لیے بری خبر بن چکے ہیں۔

مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ  15 ماہ سے ملک پر نااہل اور جھوٹے  لوگ مسلط ہیں ملک میں  15 ماہ سے روٹی،روزگار،کاروبار،معیشت بندہے اور حکومت عوام کو کہتی ہے کہ گھبرنا نہیں ۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ملک کے لیے اس وقت بری خبر بن چکے ہیں۔موجودہ حکومت ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔یہ حکومت اپنی نالائقیوں  اور مہنگائی کا بوجھ عوام پرکب تک ڈالے گی۔

عمران خان اور انکی حکومت نے صرف ملک میں جھوٹ کو سستا کیا ہے، بی آر ٹی کے کھڈے ایک ارب کے ہو گئے ہے۔عمران خان  نے ووٹ،بجلی،گیس بلوں میں چوری کی اور کہتے ہے  گبرانا نہیں۔