وزیراعظم عوام اور عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہو چکے‘ مریم اورنگزیب

85

اسلام آباد (آ ن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے شریف خاندان پر عاید کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنے جھوٹے مداریوں سے پوچھیں کہ شہباز شریف کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کیوں نہیں کیے؟ عوام کو ثبوت دیں کہ نواز، شہباز شریف اور شریف خاندان نے کس منصوبے میں کرپشن کرکے پیسہ بنایا ہے؟ ترجمان ن لیگ نے کہا کہ یہ شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے اور حکومت کا
ن لیگ اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ نیست و نابود ہو چکا ہے۔ وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی مایوسی اور بوکھلاہٹ اس لیے ہیں کہ عوام اور عدالتوں میں وہ جھوٹے ثابت ہو چکے ہے‘ ان کے جھوٹے الزامات کا پول بھی عدالت عظمیٰ، ہائی کورٹ، نیب عدالت اور جج ارشد ملک کی وڈیو میں کھل چکا ہے‘ وزیراعظم عوام کو بتائیں کہ 15 ماہ میں لوٹی ہوئی کتنی رقم واپس آئی ہے۔
مریم اورنگزیب