مردان میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کھیل کے میدان بنائے جائینگے، سینئر صوبائی وزیر کھیل

80

پشاور(جسارت نیوز)سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت وکھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ مردان میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کھیل کے میدان بنائے جائیں گے اس کے علاوہ ضلع میں 50 اوپن ایئر جیمز بھی بنائے جائیںگے اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر نے مردان سے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی کو اپنے متعلقہ حلقوں میں کھیل کے میدانوں کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کے متعلقہ حکام کو مردان کے مختلف پر فضاء مقامات پر سیاحتی مقامات بنانے کی بھی ہدایت کی۔