نواب شاہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہندو پنچایت کی 50 سال سے سرکاری قبضے میں اراضی واگزار کرالی گئی،عدالت عظمیٰ کے حکم پر ہندو پنچایت کو 2 ایکڑ اراضی واگزار کرادی۔ اس سلسلے میں مختار کار محمد اشرف کمبھر کا کہنا تھا کہعدالت عظمیٰ کے حکم پر ہندو پنچایت کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے 2 ایکڑ اراضی واگزار کرادی گئی 50 سال سے اس زمین پر سرکاری قبضہ تھا جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ہندو پنچایت کو خالی کردیا گیا ہے۔ مختار کار نوابشاہ کااس موقع پر ہندو پنچایت کے صدر ڈاکٹر راجکمار سے کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس کی وجہ سے آج ہمیں ہمارا حق ملا ہے اس مقام پر ہندو برادری کی فلاح وبہبود کے لیے کمیونٹی سینٹر بنایا جائے گا۔