اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے قائد مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف بیمار نہیں ہیں بلکہ وہ لندن میں پارٹی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔ بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف واپس آئیں اور بامعنی طریقے سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے کو حل کریں، چیف الیکشن کمشنر کے معاملے میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان نورالحق قریشی کے نام پر اتفاق رائے موجود ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ میں 2 روز باقی رہ گئے ہیں، مگراس معاملے پر کمیٹی بٹھا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے سے بحران نہیں آئینی خلا پیدا ہوگا جس کی ذمے داری شہباز شریف پر ہوگی۔ انہوں نیکہا کہ شہباز شریف پاکستانی ڈاکٹرز اور اسپتالوں پر اعتبار کریں، کوئی گارنٹی نہیں کہ جو لندن جائے وہ صحتیاب ہوکر واپس آئے گا۔
بابر اعوان