آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کودرپیش کسی بھی چیلنج کامقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیارہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اسٹرائیک کور بہاولپور کادورہ کیا ۔ آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے سرمائی تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا اور بری اورفضائی افواج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے پرخراج تحسین پیش کیا۔
اس دوران آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کاکردارفیصلہ کن ہوتاہے،مشق سے اسٹرائیک کورکوانتہاتک صلاحیتیں آزمانے کاموقع ملاہے،سپاہی سے جنرل تک پاک فوج حربی صلاحیتوں سے لیس بہترین تربیت یافتہ فورس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کودرپیش کسی بھی چیلنج کامقابلہ کرنے کے لیے بھرپورتیارہیں،پاک فوج مادر وطن کے دفاع کےلئے ہر وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں سعودی فوجی دستے اورپاک فضائیہ نے بھی حصہ لیا ۔کور کمانڈرز، انسپکٹر جنرل ٹریننگ،کمانڈر آرمی آرڈیننس نے بھی مشقیں دیکھیں ، پاک فضائیہ کے سینئر حکام اور ڈپٹی کمانڈر سعودی بری فوج نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا۔
“Strike Corps hv decisive role during war.Such exercises enhance confidence for exploiting their optimal cbt potential. Pak Army from sldrs to gens is a well trained & battle hardened cohesive force ready to take on any challenge confronting def & security of Pak”, COAS.(2of2). pic.twitter.com/Ew8CoHTYCi
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 5, 2019