اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کمرہ عدالت میں صحافی پر برہم

147

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق کمرہ عدالت میں صحافیوں پر برہم، سینئر صحافی کو فون استعمال کرنے پر جھاڑ پلادی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر دائر ضمانتی درخواست پر سماعت ہورہی تھی کہ کمرہ عدالت میں سینئر صحافی اپنے موبائل پر ٹکرز بنا رہے تھے کہ جسٹس عامر فاروق کی نظر اُن پر پڑ گئی۔جسٹس عامر فاروق نے عدالتی اہلکار کو بھیجا کہ صحافی سے موبائل فون ضبط کیا جائے۔صحافی نے موبائل فون عدالتی اہلکار کے حوالے کرتے
ہوئے صفائی دی کہ کوئی ویڈیو نہیں بنائی جارہی تھی،جس پر جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے نوٹس لگے ہوئے ہیں،یہ عدالت ہے ۔جس پر چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئے کہ صحافی عدالت کا اہم حصہ ہیں جو عوام کو حقائق بتاتے ہیں،کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کرنے سے عدالتی ڈیکوریم متاثر ہوتا ہے،اس لئے محتاط رہا کریں۔
جج برہم