ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) اسٹیل ٹاؤن کراچی کے رہائشی ٹھٹھہ کے سینئر صحافی اعجاز واریو کا بھتیجا کراچی کے معروف اردو اخبار کا مالک ایاز واریو کو ٹھٹھہ جاتے ہوئے راستے میں سسئی ٹول پلازہ کی انتظامیہ نے روک کر مارنے کی کوشش کی تو صحافی جان بچا کر بھاگ نکلا لیکن دہشت کی علامت بنے ہوئے غنڈوں نے ہتھیار ہاتھ میں لیکر قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھٹھہ کے علاقے دہابیجی تک پیچھا کرتے ہوئے صحافی کو گھیر لیا اور ہتھیار تان کر صحافی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا اور صحافی ایاز واریو کو علاقہ اور صحافت چھوڑنے کی دہمکیاں دیتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔ صحافی ایاز واریو نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔