پروفیسر محمد علی شیخ تنظیم ِ اساتذہ ضلع لاڑکانہ کے صدر منتخب

152

لاڑکانہ (پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع لاڑکانہ کا خصوصی اجلاس فاران ہائی اسکول میں منعقد ہوا، سال 20 2019-کیلئے ارکان کی کثرتِ رائے سے پروفیسر محمد علی شیخ صدر او ر دلدار حسین چانڈیو سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ شرکا نے ووٹ کے ذریعے خادم حسین بھٹو کو نائب صدر، عبدالحمید مغل کو جوائنٹ سیکرٹری، ذیشان عابد کو سیکرٹری نشرواشاعت، محمد اسحق سندیلو کو سیکرٹری مالیات اور حفیظ الرحمن آرائیں کو ناظم شعبہ تعلیمِ متاثرین منتخب کرلیا ۔ناظمِ انتخاب اشرف خان نے نئے ذمے داران سے حلف لیا،ضلع لاڑکانہ سے محمد علی شیخ او ر دلدار حسین چانڈیو صوبائی مجلسِ انتظامیہ کے رکن ہوں گے۔