تعلیمی بجٹ میں کٹوتی سے زیادہ نقصان گلگت بلتستان کا ہوا،بلاول زرداری

152

اسلام آباد(آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے تعلیمی بجٹ میں کی جانے والی کٹوتی کا سب سے زیادہ نقصان گلگت بلتستان کے طلباء کا ہوا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی دونوں یونیورسٹیوں کے طلبہ کا مستقبل دائر پر لگ گیا ہے۔
بدھ کے روز پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنمائو ں نے زرداری ہائو س اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرکے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ، صوبائی صدر امجد علی ایڈووکیٹ، جمیل احمد، سعدیہ دانش، شوکت علی اور شاہ سلطان شامل تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہنزہ سانحے کے اسیران بابا جان اور دیگر سیاسی قیدیوں سے ہونے والی ناانصافیوںکو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام سے قبل کے مقدمات کی سماعت متاثرہ افراد کے ساتھ ناانصافی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے سوال کیاکہ سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے فیصلے پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ اپیلیٹ کورٹس اور جی بی کونسل ڈیڑھ سے غیرفعال ہیں،ججز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کی اعلیٰ سطح کی عدالتوں کا غیر فعال ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے وفد نے بلاول زرداری کو بریفنگ بھی دی۔ وفد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کارکن اور ہمدرد 27دسمبر کو راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کریں گے۔
بلاول زرداری