لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑے۔احتساب عدالت کے سیکورٹی روم میں شاہد خاقان عباسی کی ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما خود تو اسمبلی جاتے ہیں لیکن میرا کسی کو خیال نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے مجھے سخت مایوس کیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں بے گناہ قید ہوں،آپ احتجاج کیوں نہیں کرتے۔شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب سے
اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میرے پروڈکشن آرڈر کے لیے احتجاج کیوں نہیں کیا؟۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے پارٹی رہنماؤں نے سخت مایوس کیا،احتجاج نظر آنا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے وضاحت پیش کرنا چاہی تو شاہد خاقان نے مریم اورنگزیب کی کوئی وضاحت نہ سنی۔مریم نے کہا کہ ہم احتجاج تو کرتے ہیں جس پر شاہد خاقان نے کہا کہ احتجاج کرتے تو نظر بھی آتا۔
مریم کو جھاڑ دیا