پرویز مشرف غدار ہیں نہ آصف زرداری کے باہر جانے پر اعتراض ہے، شیخ رشید

268

راولپنڈی،اسلام آباد(اے پی پی+آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہپرویز مشرف غدار ہیں نہ آصف زرداری کے باہر جانے پر اعتراض ہے۔بدھ کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے لیے ہمیں مطلوبہ سادہ اکثریت دستیاب ہے، آئندہ 6 ماہ بہت اہم ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایکسٹینشن ہوگی، بلاول جم جم آوے جگ جگ آوے ، مولانا نے دسمبر کی بات تو کی لیکن سال نہیں بتایا، نوازشریف جا سکتے ہیں تو بطور ملزم زرداری کو بھی علاج کے لیے باہر جانا چاہیے،مشرف کو کرپٹ اور غدار نہیں سمجھتا، مشرف سے سب نے حلف لیا ،ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں ،افراط زر بڑھا ہے، خسارہ کم ہوا ہے ،ورلڈ بینک اور ایشین بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی اقتصادی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ علاوہ ازیںایک انٹرویو میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں کوئی ایک سیاست دان بھی ایسا نہیں جو فوج کی نرسری سے پل کر جوان نہیں ہوا ، سیاستدان ان آوارہ بطخوں کا نام ہے جو فوج کے گھونسلوں میں انڈے دے کر جوان ہوئے،فروغ نسیم کیخلاف غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،ملک کی تینوں بڑی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ چیک کی جائے،(ن)لیگ برے طریقے سے پھنسے گی،ممکن ہے آصف زرداری کے ساتھ پلی بارگین کی پیکج ڈیل ہوجائے،نواز شریف اگر مجرم ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں تو آصف زرداری کے خلاف کیس کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔