نقطہ نظر

294

کشمیر میں ظلم رکوایا جائے
’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ اللہ ربّ العزت کے کرم سے پورا ہو اور تمام مسلمانوں کی خواہش اور جذبات کو تسکین ملے اور ہم سب کی دعائوں کو اللہ تعالیٰ قبول کرے۔ آمین ثم آمین۔ تمام مسلمانوں کو عالمی سطح پر اس آواز کو اٹھانا چاہیے اور دنیا کے تمام اسلامی ممالک کو مل کر اسلامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس لیے کہ یہ ہم سب کے مفاد میں ہے۔ کشمیر میں ظلم کی داستان رقم ہورہی ہے، ہندوستان نے پہلے بہت ظلم ڈھایا تھا اور اب تو حد
کردی ہے، کشمیر پر اپنی فوجی طاقت کو بڑھادیا اور ایک کشمیری شہری پر دس دس انڈیا کے فوجی تعینات ہیں اور تو اور نہتے کشمیری پر کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ یہ انسان اور انسانیت کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، یہ تمام دنیا کے لوگ اور عالمی ادارے جانتے ہیں مگر اُن کے خلاف نہ تو آواز بلند کرتے ہیں اور نہ کوئی راستہ تلاش کرتے ہیں۔ تمام دنیا کے مسلمانوں کو اب اتحاد کی ضرورت ہے اور اتحاد میں برکت ہے۔
انیلا وقار، ناظم آباد