اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے طور پر استعفا دے دیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفا قبول کر لیا ہے،کمیٹی نے متفقہ طور پر فیض اللہ کاموکا کو چیئرمین کمیٹی خزانہ منتخب کر لیا۔فیض اللہ کاموکا کا نام ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے تجویز کیا جبکہ فخر امام نے تائید کی۔ ذرائع بتا رہے ہیںکہ اسد عمر کو گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔