اسلام آباد (آن لائن) جسٹس گلزار احمد کے بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اور177کے تحت کی گئی۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت20 دسمبر کو ختم ہوجائے گی اور جسٹس گلزاراحمد21 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کی سمری بھجوا ئی گئی تھی‘ اسی طرح سنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور یکم جنوری 2022ء کو 2 سال بطور چیف جسٹس آف پاکستان خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔