پارلیمنٹ و پی ٹی وی حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

872

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پارلیمنٹ و پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔

دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں جب کہ کئی ملزمان کی عدم حاضری پر تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے لہذا ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کرعمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں، یہ سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے، زیادہ کارکنان کی پیروی فیصل چوہدری کر رہے ہیں۔

عدالت نے بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔