رانا ثناء اللہ کے علاوہ تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

269

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے رانا ثناء اللہ کے علاوہ تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔

میدیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نےمختلف کیسز میں گرفتار اپوزیشن رہنماشاہد خاقان عباسی،سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کےوڈکشن آرڈر جاری کردیےہیں جبکہ  منشیات کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے،جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتاہے۔