سکھر، سستی و معیاری اشیا خورونوش کے نرخ مقرر کردیے گئے

138

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کی جانب سے عوام کو سستی و معیاری اشیا خورونوش فراہم کرنے کے لیے مختلف اشیا خورونوش کے نرخ مقرر کیے گئے۔ آٹا ایکس مل 46 کلو،آٹا ہول سیل 47 کلو، آٹا ریٹل 49 روپے کلو، میدہ 52 روپے، میدوہول سیل 53 کلو، میدو ریٹل 54 کلو، دال مسوری ترکی 212 روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی 220 روپے، دال ماش ثابت 190 روپے، دال چنا پنجاب فی کلو 125 روپے، چاول کرنل پنجاب 80 روپے، چاول پرانے کرنل سندھ 125 روپے، چاول ٹوٹا پنجاب 55 روپے، چاول کائنات سیلا پنجاب ہول سیل 140 روپے، چینی ہول سیل 66 روپے کلو، چینی ریٹل 68 روپے کلو، مچھلی تین کلو 450 روپے، مچھلی دو کلو سے زیادہ 350 روپے، مچھلی ایک کلو 250 روپے مقرر کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے دکانداروں اور تاجروں کو تنبہیہ کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اشیا خورونوش کے مقرر نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور دکانداروں کو پابند بنائیں کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔