ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ شب نجی موبائل کمپنی کے ملازم علی گوہر میمن مارکیٹ سے وصول کی ہوئی رقم قومی شاہراہ پر واقع یو بی ایل بینک میں جمع کروانے میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزم نے موبائل کمپنی کے ملازم سے دو لاکھ روپے کی رقم چھین کر بھاگنے کی کوشش کی جس کا پیچھا کرتے ہوئے موبائل کمپنی کے ملازم نے بینک کے مین گیٹ پر کھڑے گارڈ کو شکایت بھی کئی مگر بینک کے گارڈ نے فرار ہونے والے ملزمان کو روکنے کے بجائے انہیں آسانی سے فرار ہونے دیا۔ پولیس بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔