جامشورو جوائنٹ ونچر کیس: بینچ ٹوٹنے  پر معاملہ چیف جسٹس کے پاس چلا گیا

114

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ میں جامشورو جوائنٹ ونچر سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بینچ ٹوٹنے کے باعث معاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کے لیے مقرر تھا تاہم گزشتہ روز سماعت کے موقع پر بینچ کے ایک رکن نے سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا اور بینچ کے سربراہ نے کیس کی سماعت کسی دوسرے بینچ میں مقررکرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ اس موقع پرجوائنٹ ونچر کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ یہ کیس پہلے ہی ختم ہو چکا ہے کیونکہ ہم نے اس معاملے میں سوئی سدرن کو ہدایت دینے کے لیے درخواست دے رکھی ہے، جس کاابھی فیصلہ ہونا ہے، جس پرجسٹس عمرعطابندیال نے ان سے کہاکہ اس کیس کی مزید سماعت نئے بینچ کی تشکیل کے بعد کی جائے گی، بعدازاں مزید سماعت جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
جامشورو