سرگودھا‘20افراد کے قاتلوں کو 27مرتبہ سزائے موت‘400سال قید

109

سرگودھا(آن لائن )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 95 چک دربار پر 20 افراد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اس کے 3 ساتھیوں کو 27.27 مرتبہ سزائے موت اور مجموعی طور ہر 400 سال قید کا حکم۔عدالت نے چاروں ملزمان کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے،ملزمان نے یکم اپریل 2017ء کو 95 شمالی دربار پر 20 افراد کو قتل کیا تھا،قتل ہونے والوں میں 16 مرد اور 4 خواتین شامل تھیںجبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ قتل ہونے والے تمام افراد اس کے مرید تھے۔تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا ،تھانہ صدر پولیس نے مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔پیر عبدالوحید گجر نے ساتھیوں سے مل کر مریدین کو نشہ آور دوا پلانے کے بعد ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔