آشیانہ اسکینڈل:نیب عدالت عظمیٰ میں شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف درخواست سے دستبردار

141

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔عدالت عظمیٰ میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ آشیانہ کیس کی ساری کہانی میں شہباز شریف کا رول اچھے بچے کا ہے، شہباز شریف نے پہلے انکوائری کرائی پھر معاملہ انٹی کرپشن کو بھیجا، ابھی تک لگ رہاہے فود حسن فواد کا کردار برے بچے کا ہے۔دوران سماعت نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عملدرآمدسیکرٹری فوادحسن فواد کی ضمانت کے خلاف درخواست بھی واپس لے لی۔عدالت عظمیٰ نے شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کا شہباز شریف کے متعلق فیصلہ ٹرائل پراثرانداز نہیں ہو گا۔