اسلام آباد (آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے اسلام آباد میں ڈان نیوز کے دفتر کے گھیرائو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے نام پر کسی کو بھی آزادی صحافت پر حملے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، میڈیا کو دبائو میں
ڈالنا اور ڈکٹیٹ کرنا جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل آزادی صحافت پر حملہ آور ہے، یہ عمل برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک گروپ نے آکر میڈیا ہائوس کا راستہ بند کر دیا اور حکومت تماشا دیکھتی رہی، یہ میڈیا کی آواز دبانے کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ انہوں نیمطالبہ کیا کہ حکومت واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ پی پی پی صحافی برادری کے ساتھ ہے۔
بلاول کی مذمت