معذوروں کا عالمی دن، سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں آج تقریب ہو گی

94

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان آج معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر منصورہ میں باہمت خصوصی افراد کے اعزاز میں تقریب منعقد کر رہی ہے جس میں تعلیم اور کھیل سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی جائیں گی ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق تقریب کے میزبان امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ہوں گے ۔ تقریب میں معذور افراد اور ان کے خاندان شرکت کریں گے ۔
معذوروں کا عالمی دن