نوابشاہ، پاکستانی پرچم اتارنے پر جسقم کے 7 کارکنان گرفتار، کارکنان کا شدید احتجاج

135

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جسقم کی جانب سے نکلنے والی ثقافتی ریلی کے فوارہ چوک پہنچنے پر کچھ شرپسند عناصر نے وہاں لگے پاکستانی پرچم اتارنے اور اپنی جماعت کے پرچم لگانے کی کوشش کی، جس پر رینجرز اور پولیس نے بیک وقت کارروائی کرکے جسقم کے 7 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوابشاہ پریس کلب کے سامنے موجود جسقم کے کارکنان نے اپنے کارکنان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں ہے۔