نوابشاہ ، پولیس کی کارروائی ، لاکھوں کامضر صحت ، گٹکا بر آمد ، ملزم گرفتار

118

 

نوابشاہ (رپورٹ:۔ عامر شیخ) نوابشاہ پولیس کی چیکنگ کے دوران کار سے لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گٹکا برآمد ایک شخص گرفتار، پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کینسر کا سبب بننے والی اشیا کار میں منتقل کی جارہی ہے، جس پر کارروائی کی گئی، ڈی ایس پی مبین پڑھیار۔ اسٹیشن روڈ پر کار کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے مضر صحت گٹکے برآمد کرکے ملزم محمد شاہد کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی مبین پڑھیار کے مطابق اسٹیشن روڈ دوران چیکنگ کار کی تلاشی میں 200 پیکٹ زیڈ 21 کے پیکٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق سکرنڈ سے ہے۔ مبین پڑھیار کے مطابق برآمد کیے گئے مضر صحت گٹکے کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے، جس کے استعمال سے منہ کا کینسر ہوتا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اس پر پابندی بھی لگائی ہوئی ہے، ملزم کیخلاف اے سیکشن تھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے پولیس کی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔