اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں معیشت کو 26 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کا آپ کے لیے پیغام ہے کہ اب آپ گھبرانا شروع کردیں، آپ کی نالائقی سے ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو کم ازکم 26 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ آپ ایک سال میں تاریخی 11 ہزار ارب قرضہ لے چکے ہیں اور آپ آئی ایم ایف جا نہیں رہے بلکہ جاچکے ہیں۔ آپ کا
جھوٹ اور نالائقی ثابت ہوچکی ہے۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، آٹا، پھل سب چیزیں مہنگی ہوچکی ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے عمران خان 25 لاکھ نوکریاں چھین چکے ہیں۔