نوابشاہ، 3 سالہ ذکیہ کے قتل کا معمہ، مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی

103

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) دو ماہ قبل رات گئے گھر کے بستر سے لاپتا ہوکر قریبی واٹر کورس سے مردہ حالت میں ملنے والی تین سالہ ذکیہ کی مجسٹریٹ کی نگرانی میں تعلقہ تھانہ کی حدود گائوں حاجی جاڑو ہوت میں ہوت برادری کے گھر سے رات گئے لاپتا ہونے والی تین سالہ ذکیہ ہوت کے مبینہ قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے جوڈیشنل مجسٹریٹ کی نگرانی میں مقامی قبرستان میں قبر کشائی کی گئی۔ پوسٹ مارٹم پولیس سرجن ڈاکٹر حنیف بھنگوار کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم میں شامل لیڈی ڈاکٹرز نے کی، میڈیکل ٹیم نے مقتولہ بچی کے اعضا لے کر لیبارٹری میں روانہ کردیے۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل گائوں حاجی جاڑو ہوت میں بستر سے لاپتا ہونے والی تین سالہ ذکیہ کی دوسرے روز گاؤں کے قریب واٹر کورس میں سے لاش ملی تھی، جبکہ پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ تعلقہ تھانے پر درج کرلیا تھا۔ مقتولہ بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود بھی بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔