اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت مافیا حکمران مسلط ہے، آرٹی ایس نہ بیٹھتا تو اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوتی، چیئرمین نیب کہتے ہیں ہوائوں کا رخ بدل رہا ہے مگر وہ رخ پھر شریف خاندان کی طرف ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان سن لیں اب دھمکی اور گالی کا جو اب بھی اسی طرح ملے گا ۔اس وقت احتسابی بیورو صرف ن لیگ کا احتساب کررہا ہے، نیب چیئرمین کہتے ہیں ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، مگر وہ رخ پھر ہماری طرف ہے، شریف خاندان کے ساتھ کاروبار کرنے والے تاجروں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے ،زور زبردستی اور تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز
شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، جن پراپرٹیز کی بات کی جارہی ہے شہباز شریف کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں توریفرنس دائر کریں۔انہو ںنے کہا کہ سب کو علم ہوچکا ہے کہ ایک مافیا حکمران ملک پرمسلط ہے، 4دن تک عدالت عظمیٰ میں حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی، سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟مافیا تو آپ خود ہیں، میڈیا پر پابندی، اپوزیشن کو سزائے موت کی کوٹھریوں میں بند کردیا گیا ہے ۔
مریم اورنگزیب