وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس فدا محمد خان انتقال کرگئے

206

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج مقامی قبرستان H-11 میں ادا کی جائے گی،مرحوم اسی سال ستمبر میں بطور عالم جج وفاقی شرعی عدالت میں بطور جج تعینات ہوئے تھے اور سود کیس کے حوالے سے ان کی بہت دلچسپی تھی۔