اصغر عباس نقوی کا و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کا دورہ

147

پشاور(اے پی پی)سٹاک ایکس چینج لمیٹڈ اسلام آباد نارتھ کے ریجنل ہیڈ اصغر عباس نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کا گزشتہ روز دورہ کیا۔اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز رخسانہ نادر اور دیگر سینئر ممبر ان سے ملاقات کی ۔ سٹاک ایکس چینج لمیٹڈ اسلام آباد نارتھ کے ریجنل ہیڈ نے کہا کہ ان کے دورہ کے مقصد کیپٹل مارکیٹ کے متعلق کاروباری خواتین کو اسٹاک ایکس چینج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے وویمن چیمبر کی صدر مسز رخسانہ نادر سے مستقبل میں پشاور کیپٹل میں سٹاک ایکس چینج میں اپنا آفس کھولنے کیلئے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ باہمی مفاہمت کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر اسٹاک چینج کی خاتون رکن اقراء اور دیگر افراد شامل تھے۔ وویمن چیمبر کی صدر مسز رخسانہ نادر نے اسٹاک ایکس چینج اسلام آباد نارتھ کے ریجنل ہیڈ اصغر عباس نقوی کو چیمبر کی شیلڈ پیش کی۔