قوم حکمران جماعت کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کا مطالبہ کررہی ہے، مولانا فضل  الرحمٰن

348

ملک جمہوریت اورعوام کے لیے حاصل کیا گیا تھا، قبضہ گروپ نے ملک کو یرگمال بنایا ہوا ہے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو ان ہی کے آئینے میں چہرہ دکھانے کا وقت آگیا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنا وجود کھونے سے پہلے عوام کو مطمئن کرےاور  غیر ملکی  فنڈنگ کیس میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اسلام آباد کے لانگ مارچ نے حکومت کی جڑیں کاٹ دی ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ افواج پاکستان کی قیادت کو عدالتوں میں گھسیٹا اور بے توقیر کیا گیا۔ ادارے تباہ ہورہے ہیں،معیشت سمندر میں غرق ہورہی ہے اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔ عوام کو اشیاء خورونوش دستیاب نہیں اور حکومت کہتی ہے کہ ٹماٹر سترہ اورمٹر پانچ روپے کلو مل رہے ہیں۔ حکمران چار سو ادارے ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں جس سے بے روزگاری میں مزید  اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کو حساس معاملات پر قانوسازی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے قانون سازی کا کہا ہے ، حکومت کے پاس قانون ہے نہ قانونی چارہ جوئی کی اہلیت ہے، اس معاملے پر پوری اپوزیشن ایک پیج پر ہے کہ  ملک میں نئے انتخابات کروائے جائیں ۔میڈیا پر قدغن لگائی گئی ہے۔میڈیا کا آئینی اورقانونی حق ان کے شانا بشانہ لڑ کر حاصل کریں گے۔اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فام پر ہیں ۔حکومت کی گرتی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کی ضرورت ہے۔