لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کی کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے،سینٹرل پنجاب کی ٹیم انتظامیہ نےبھی حسن علی کو ٹیم سے ریلیز کردیا ہے۔
حسن علی قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں راؤنڈ کا میچ کھیلنےکیلئے کراچی گئے تھے، تاہم میچ سے قبل انہوں نے پسلیوں میں تکلیف کا بتایا تھا۔
واضح رہے کہ حسن علی رواںسال کے آگاز سے کمر کی تکلیف کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہیں۔