ثابت ہوگیا عمران خان نالائق تھے اور رہیں گے‘ مریم اورنگزیب

96

اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اوررہیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے بیان پر اپنے رد عمل میں کیا۔ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ کپتان کی نالائقی کی عدالت عظمیٰ نے بھی بار بار نشاندہی کی لیکن وہ ہمیشہ کی طرح اپنی نالائقی اور
نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جن پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگایا، وہ ان پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر پائے، ہر روز، ہرلمحے قوم کے سامنے اپنی نالائقی، جھوٹ اور نااہلی ثابت کررہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔
مریم اورنگزیب