اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بڑی غلطی کی ہے، ہماری کوتاہیاں تھی، ہمیں اپنی غلطیاں مان لینی چاہیے، تاہم حکو مت بھی اپنے 5سال پو رے کر ے گی اور آرمی چیف جنر ل قمر جا وید باجو ہ بھی 3سال پو رے کریں گے اس 6 ماہ کو 3 سال سمجھیں، اگر یہ فیصلہ خلاف تا تو بھی ہماری تیا ری مکمل تھی۔ عدالت عظمیٰکی جا نب سے آرمی چیف جنر ل قمر جا وید باجو ہ کی مدت ملا زمت میں 6ماہ کی توسیع ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ قانو ن کا مکمل احترام ہو گا مگر یہ کو ئی آخری مر حلہ نہیں ہے، قانون میں سقم موجو د ہیں اگر یہ فیصلہ غلط آتا تو بھی ہما ری تیا ری مکمل تھی حکومت ہا تھ پر ہا تھ رکھ کر نہیں بیٹھی تھی ۔شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ آرمی چیف کی غلطی نہیں، ہم نے کاغذات پورے تیار نہیں کیے تھے کسی نے پہلے توسیع کو چیلنج نہیں کیا اس لیے کوتاہیاں ہوئیں، جنہوں نے کو تاہیا ں کی ہیں ان کو سزا ضرور ملے گی، انہوں نے کہا کہ لوگ سارا ملبہ فروغ نسیم پر ڈال رہے ہیں یہ سراسر غلط ہے، چند افسران نے غلطیاں کی ہیں۔ عمران خان کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے میرے خیال سے تو آرمی چیف کی مدت ملازمت 3 سال بھی بہت کم ہے، چیف جسٹس کی مدت ملازمت بھی کم از کم 3 سال ہونی چاہیے۔ شیخ رشید نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے بارے میں سوال پر کہا کہ اپوزیشن بھی اس قانون سازی میں بھرپور تعاون کرے گی تاہم پیپلز پارٹی کچھ نخرے کرے گی، کیونکہ ان کے معاملات ابھی کچھ اور ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ آرمی چیف کی اس ملک کے لیے بہت ساری خدما ت ہیں قانو ن میں ترمیم کے لیے تما م اپو زیشن ووٹ دے گی آرمی چیف کے معاملے پر مسلم لیگ ن آن بو رڈ ہے ن لیگ ہا تھ جو ڑ کر بھی ووٹ دے گی کسی سے کوئی ڈیل نہیںہوگی نہ ہی مریم نو از کو باہر بھیجا جا ئے گا ان کی باہر جا نے کی خو اہش پو ری نہیں ہو گی ۔