حکمرانوں کے فیصلوں سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، احسن اقبال

541

حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ درست انداز میں کرنا چاہیے تھا.

کراچی: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ22 کروڑ عوام کا ملک چلانے کے لیے ماہر کی ضرورت ہے، اناڑی ڈرائیور ایک موٹر سائیکل بھی نہیں چلا سکتا،مقامی انسٹیٹیوٹ میں لیکچر کے بعد میڈیا سے گفتگوں میں احسن اقبال نے کہا کہ ایکسٹینشن دینا وزیراعظم کی صوابدید ہے،اس وقت ہم نے جنرل راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہیں دی.موجود حکومت کی پایسیوں کی وجہ سے سی پیک سمیت پورا ملک متاثر ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی ترقی کے جو فیصلے کیے اس سے پورا ملک جام ہوگیا ہے،موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک کی امپورٹ بند اور ایکسپورٹ بھی متاثر ہوئی ہے، قوم کو حکومت کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے ،افراط زر کی وجہ سے معیشت تباہ ، روپیہ ڈی ویلیو ہوا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ، امید ہے وہ جلد لوٹ آئیں گے.

احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈ کا فیصلہ شفاف ہونا چاہیے ، اب عمران خان کی باری ہے کہ وہ رسیدیں دیں اور بتائیں کہ  کہاں کہاں سے فنڈس حاصل کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ  ملک میں آرڈیننس کی فیکٹری چل رہی ہے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں مگر حکمران خود اپنی حکومت کو بھیجنے میں جلدی  کررہے ہیں ،اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت حکومت نے دی تھی،ہم نے رہبر کمیٹی کے ذریعے حکومت سے مذاکرات کیے.

انہوں نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ سی پیک منصوبے میں ملک پر قرضوں کا بوجھ پڑا ہے،دوفیصد کے سود پر قرضے دیے گئے ہیں، ہم نے 9صنعتی زون کی تجویز دی تھی جس پر اب عمل ہونے جارہا ہے ، اتھارٹی قائم کرنےکا حامی نہیں. چین کے شکر گذار ہیں کہ اس نے ہمارا ساتھ دیا.چین نے دوسرے شعبوں میں بھی تعاون کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا منصوبہ ہے ، امید ہے موجودہ حکومت اس منصوبے کو آگے لے کر جائے گی.