اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع آئین کے مطابق ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیا ن میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے ایک کامیاب آرمی چیف ہیں ان کی ملک کے لیے بہت خدمات ہیں لیکن اہم پہلو یہ ہے کہ آئین کے اندر کس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور کشمیر میں غیر معمولی صورتحال
کے تناظرمیں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلے کی اشد ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی مرتبہ کہ چکا ہے کہ وہ آزاد کشمیر پر حملہ کرے گا، مقبوضہ کشمیر میں جس دن لوگ کرفیو سے باہر نکلیں گے خون خرابے کا ڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت میں بھی پاکستان کے حالات کو عام حالات نہیں کہا جا سکتا ہے اگر ہم حالت جنگ میں نہیں تو جنگ کے دہانے پر ضرور موجود ہیں۔
اسد عمر