لاڑکانہ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میںپیپلزپارٹی کا پینل کامیاب

83

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ن لیگ پینل شکست سے دوچار، تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی پینل کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں، تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے سالانہ انتخابات ہائی کورٹ بار میں الیکشن کمشنر ایڈووکیٹ سید اعجاز علی شاہ کی زیر نگرانی ہوئے
جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 500 سے زائد رجسٹرڈ وکلا ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو کہ 5 بجے اختتام پذیر ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا ہے، انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ پینل گروپ آف فرینڈز کے صدارتی امیدوار آصف سومرو نے 419 ووٹوں سے ن لیگ کے حمایتی یافتہ پینل سندھ دوست کے صدارتی امیدوار بابو سرفراز جتوئی کو شکست دے کر صدارتی سیٹ پر کامیابی حاصل کر لی جس میں بابو سرفراز جتوئی نے صرف 91 ووٹ حاصل گئے، جنرل سیکرٹری کے لیے گروپ آف فرینڈزکے امیدوار اشفاق ابڑو کو 290 جبکہ سندھ دوست کے افضل جاگیرانی کو 251 ووٹ ملے ، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر پیپلز پارٹی پینل کے حمایت یافتہ عبدالخالق بگھیو نے 287 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ سندھ دوست پینل کے آفتاب سومرو نے 217 ووٹ حاصل کیے جبکہ قادربخش بھٹی کا نائب صدر کے عہدے پر فارم مسترد ہونے کے باعث انتخابات میں نائب صدر کی نشست پر پیپلز پارٹی کے مظہر علی منگن بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے تھے۔
لاڑکانہ ہائیکورٹ بار