کوئٹہ،گیس پریشرمیں کمی‘اووربلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

157

کوئٹہ(آن لائن)گیس پریشرکمی‘اووربلنگ‘میٹر ٹمپرنگ کی بے بنیاد الزامات سے ہزاروں لاکھوں روپے جرمانے‘بجلی لوڈشیڈنگ.قلت آب گیس اور بجلی کی تیزرفتار ڈیجیٹیل میٹرزکے خلاف آل پارٹیز کے زیراہتمام احتجاجی ،مظاہرہ جمعیت علما ء اسلام نظریاتی کے مرکزی کنوینرمولاناعبدالقادرلونی کے قیادت میں جلوس باچا خان چوک سے نکالی گئی جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوا احتجاجی جلسے سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی مرکزی کنوینر مولانا عبدالقادرلونی‘اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر‘پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرڈاکٹرعبدالغنی بنگلزئی‘ پاکستان مسلم لیگ (ن)صوبائی جوائنٹ سیکرٹری محمداصف ایڈووکیٹ ‘محمدجاوید‘قاری مہراللہ ‘سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ عبیداللہ حقانی‘ حاجی حیات اللہ کاکڑ ‘عوامی نیشنل پارٹی کے نذرپیرعلیزیولوی رحمت اللہ حقانی عبدالرحیم صباح عزیزاللہ زاکری‘سید محمد یسین آغا مفتی رحمت اللہ ودیگرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس‘واپڈا اور واساحکام نے اس صوبے کو لاوارث سمجھ کرمن مانیوں سے اپناراج قائم رکھا ہے آج انتظامیہ کے یقین دہانیوں پر احتجاج کوختم کیا ،3دسمبرگورنر اور وزیراعلیٰ نے گیس پریشر کمی اور لوڈشیڈنگ‘ایم جی مدنی صدیقی کے کرپشن اور چیف کیسکو کے ناروااقدامات اور ایم ڈی واسا کے ظالمانہ رویے کے خلاف نوٹس نہیں لیا تو اے پی سی کے مشاورت دھرنا اورہڑتال لائحہ عمل میں طے کرینگے مدنی صدیقی اپنے آپ کوفرشتہ سمجھ کر تمام بلوچستان کوچور سمجھا ہے 3دسمبرتک ہمارا الٹی میٹم ہے ،مطالبات پرعمل نہ ہواتوائندہ اس ہمارااحتجاج میں مزیدسختی آئیگی۔