جنگل جلیبی

924

جنگل جلیبی اور اس کے درخت اب کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔ بچوں کے لیے ممکن ہے یہ نیا نام ہو۔ یہ ایک پھل ہے جو دیکھنے میں جلیبی کی طرح نظر آتا ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکا میٹھا، کسیلا، زبان اور حلق پکڑنے والا ہوتا ہے۔ آپ کے لیے کچھ جنگل جلیبیاں توڑی ہیں۔ ملاحظہ کیجیے:
٭ اٹارنی جنرل پریس کانفرنس کررہا ہے۔ فوج اپنا دفاع کررہی ہے۔ عدلیہ یاد دہانیاں کروا رہی ہے۔ وزیراعظم نقلیں اتار رہا ہے۔ اس ملک میں آخر ہو کیا رہا ہے۔
٭ ارے کوئی ہے جو وزیراعظم کی نظر اتارے۔ نقل اتارتے ہوئے کتنے اسمارٹ لگ رہے تھے۔
٭ منی لانڈرنگ اور ٹماٹر لانڈرنگ ایک پیج پر ہیں۔
٭ چار سال میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکائونٹ سر پلس ہوگیا… وزیراعظم عمران خان
یہ اطلاع بھی اسی وزیر نے دی ہوگی جس نے ٹماٹر 17روپے کلو ہونے کی اطلاع دی تھی۔
٭ ابو جی نے ڈانٹ دیا۔ میں دو دن اسکول نہیں جائوں گا۔
٭ دیکھو بیٹا بچے اتنے پیسے نہیں لیتے۔ یہ پچاس روپے کا بانڈ لو اور چپ ہو جائو۔ بس شاباش۔
٭ نواز شریف کے ECL پر حکومت کا مطالبہ اور دلائل ان اغوا کنندگان کی مانند تھے جو ٹیلی فون پر کہتے ہیں ’’اگر اپنے بچے سے محبت ہے تو سات ارب روپے کل تک فلاں جگہ پہنچا دو اور بچہ لے جائو‘‘۔
٭ حبیب جالب نے کہا تھا:
دو روپے من آٹا، اس پر بھی ہے سناٹا
حبیب جالب آج حیات ہوتے تو نہ جانے کیا کہتے:
کوئٹہ میں دو ہزار روپے من آٹا
٭ وہ بھائی جی پوچھنا یہ تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کا شیورٹی بانڈ بھر دیا۔
٭ دنیا میں کوئی مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو ٹماٹر کی طرح قیمتی بنائو۔
٭ حکومت پاکستان نے 1947 میں مسلمانوں کی جان مال عزت اور آبرو کی حفاظت کرنے پر سکھ برادری کا شکریہ ادا کیا۔
٭ پاک سر زمین شادباد ست سری اکال
کشور حسین شادباد ست سری اکال
٭ پاکستان میں ہر سال 9نومبر کو یوم کرتارپور مذہبی عقیدت اور احترام سے منانے کا فیصلہ۔ روحانی محافل کا انعقاد۔
٭ ڈی جی آئی ایس پی آر تو کیا پوری فوج مولانا فضل الرحمن کی تعریف کرے انہیں محب وطن قرار دے لیکن اس نظام میں کوئی دینی سیاسی جماعت برسر اقتدار آجائے!! نا ممکن
٭ آتجھ کو بتائوں میں تربیت افواج کیا ہے
طائوس ورباب اول طائوس ورباب آخر
٭ مولانا تیرے دھرنے نے سب بل دیے نکال
مدت سے آرزو تھی کہ سیدھا کرے کوئی
٭ وہ لطیفہ جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی:
’’یہ لوگ حکومت کی ناکامی سے نہیں کامیابی سے خوفزدہ ہیں‘‘۔ وزیراعظم عمران خان
٭ پاکستان کا غریب اور متوسط طبقہ مررہا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل
٭ کتنا مشکل ہے اذیت یہ گوارا کرنا
دل سے اترے ہوئے لوگوں میں گزارا کرنا
٭ ابو جی مجھے اکیلے باہر جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ آپ میرے ساتھ چلیں۔
٭ حکومت 112لنگر خانے بنائے گی… وزیراعظم عمران خان
پہلا لنگر خانہ ایک سال میں کھولا گیا۔ 112لنگر خانے کھولنے کے لیے حکومت کو 112برس چاہیے۔
٭ ہم ملک میں ہر کام قانون کے مطابق کریں گے اور کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے۔
٭ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 86پیسے فی یونٹ اضافہ۔ کسی کو یاد ہے ڈیڑھ سال میں کتنی مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جمہوریت ہی نہیں سلیکشن بھی بہترین انتقام ہے۔
٭ مخلص رہنما مچھلیاں پکڑنا سیکھاتا ہے نہ کہ خیرات اور لنگر خانوں سے مچھلیاں لینا
٭ اقوام متحدہ میں کمال تقریر کی ہے عمران خان نے
ابوجی! بجلی کا بل آگیا ہے
کتنے کا آیا؟
دس ہزار کا
لعنت ہے اس حکومت پر
٭ کیوں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے حکمران غداروں کا ٹولہ ہیں جو ملک کو برباد کرنے کے درپے ہیں۔
٭ کشمیریوں کے حق خودارادیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ کور کمانڈرز
ہم پہلے ہی اتنے سمجھوتے کرچکے ہیں کہ اب کسی نئے سمجھوتے کی گنجائش نہیں۔
٭ خان اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کو دو مہینے ہونے کو آرہے ہیں کوئی بتاسکتا ہے اس کے بعد اہل کشمیر کی کیا عملی مدد کی گئی۔
٭ ایک شکست خوردہ قوم کی زخمی انا کی تسکین کے لیے کوئی اچھی سی ترکیب بتائیے
عمران خان کی اقوام متحدہ والی تقریر سن لیجیے۔
٭ ملک کے بنیادی ستون اور ادارے ایک ایسے باکسنگ رنگ کا نقشہ پیش کررہے ہیں جہاں اپنی بقا کے لیے دوسرے کو گرانا لازم ہوتا ہے
٭ نوڈیل، نو کمپرو مائز، پاکستان کا احتساب جاری رہے گا۔
٭ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے۔ آرمی چیف
اور ہمارا صبر لا متنا ہی ہے۔