شہباز شریف کی مقدمات میں حاضری سے استثنا کیلیے ہائی کمیشن میں درخواست

106

لندن(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پاکستان میں جاری مقدمات میں پیشی سے استثنا کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں درخواست جمع کرادی۔شہباز شریف کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے قومی احتساب بیورو (نیب)کورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں جاری مقدمات میں پیش ہونے سے استثنا دیا جائے۔شہباز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میں لندن میں اپنے بھائی نواز شریف کے علاج میں مصروف ہوں، میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرا رہا ہوں لہٰذا عدالت میں حاضری سے استثنا دیا جائے۔شہباز شریف نے مزید لکھا کہ میری جگہ میرے وکیل محمد نواز چودھری عدالت میں پیش ہوں گے۔شہباز شریف نے اپنے وکیل کے نام پاور آف اٹارنی بھی ارسال کردیا ہے۔