آرمی چیف کیس کاازخودنوٹس نہیں لیا‘ چیف جسٹس

126

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میڈیا کوغلط فہمی ہوئی ہے ، آرمی چیف سے متعلق کیس میں ازخود نوٹس نہیں لیا۔بدھ کو مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا ؎کہ ہم کیس ریاض حنیف راہی کی درخواست پر ہی سن رہے ہیں۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کو روسٹرم پر بلا کر پوچھا راہی صاحب گزشتہ روز آپ کہاں رہ گئے تھے؟ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ اپنی درخواست کو چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ ریاض حنیف راہی کا کہنا تھا کہ حالات مختلف ہو گئے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم انہی حالات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، آپ تشریف رکھیں۔