وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آری چیف کی مدت ملازمت میں6ماہ کی توسیع کو3سال ہی سمجھیں،آرمی چیف مزید تین سال پورے کریں گے، ہم ضروری قانون سازی کرلیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ توسیع کے معاملے میں آرمی چیف کی غلطی نہیں،حکومت نے کاغذات پورے نہیں کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے ماضی میں آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج نہیں کیا،اس لیے کوتاہیاں ہوئیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف مزید تین سال پورے کریں گے، 6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں ہم ضروری قانون سازی کرلیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کہہ سکتا ہوں کہ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) آن بورڈ ہے، ن لیگ کیوں ووٹ نہیں دے گی، یہ ہاتھ جوڑ کر ووٹ دیں گے تاہم ن لیگ کی مریم نواز کو ملک سے باہر بھیجنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی
شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ کچھ اور آتا تو اس کیلئے بھی تیار تھے، اس معاملے میں کوتاہی کے ذمے دار افسران ہیں، فروغ نسیم پر ملبہ ڈالنا سراسر غلط ہے۔