بنگالی ٹیم دورۂ پاکستان کیلیےسیکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں

274

لاہور: بنگلا دیشی ٹیم دورۂ پاکستان کیلیےسیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار کرنے لگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 18 جنوری کو پاکستان کیلئے روانہ ہونا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا ۔آئی سی سی بھی سیکیورٹی کا آزادانہ جائزہ لیتی ہے،ان کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی ٹور کیلیے تیار ہوں گے۔

سیکیورٹی دورے کے بعد ہماری ویمنز اور انڈر16بوائز ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں لیکن ابھی تک قومی ٹیم کیلیے کلیئرنس نہیں ملی۔

نظام الدین چوہدری نے امید ظاہر کتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کا انعقاد ممکن ہے،آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس دوران کوئی غیرمعمولی صورتحال پیدا نہ ہوئی تو کلیئرنس مل جائے گی تاہم ہمیں آفیشل رپورٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بنگلادیشی کرکٹرز کو پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر تحفظات ہیں اور دورہ صرف 3ٹی ٹوئنٹی میچز تک محدود کیے جانے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم آئندہ ہر ہوم سیریز اپنی سرزمین پر کھیلنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔