نوابشاہ (نمائندہ جسارت )نواب شاہ میں سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی تین کلینکیں سیل کردیے سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے نمائندے ڈاکٹر اقبال فوکل پرسن شہید بینظیر آباد ڈاکڑ عمر جمالی نے تاج کالونی اور گولیمار میں اتائی ڈاکڑوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین کلینکس کو سیل کردیا۔ ڈاکڑ اقبال اور ڈاکڑعمر جمالی نے صحافیوں کو بتایا کہ سندھ سمیت نواب شاہ میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں آج تاج کالونی اور گولیمار میں اتائی ڈاکڑوں کے خلاف کارروائی کی ہے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کیے گئے ہیں، اتائی ڈاکٹر ہیپاٹائٹس بی سی اور ایڈز کی بیماری پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں اسی بناپر اتائی ڈاکڑوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کی ٹیم کی چھاپا مار کارروائی کی اطلاع پر متعد اتائی ڈاکٹرز اپنے کلینکیں بند کرکے فرار ہو گئے۔