مشرف کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

102

لاہور (آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دیدی ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون و انصاف، ایف آئی اے اور خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔ہائی کورٹ نے درخواست پرعاید اعتراضات ختم کرتے ہوئے وزارت قانون و انصاف سے خصوصی عدالت کی تشکیل اور سمری آ ج طلب کر لی ہے۔جسٹس مظاہر
علی اکبر نقوی نے کہا کہ اس کیس میں عدالت عظمیٰ نے خصوصی عدالت کو ہدایات دے رکھی ہیں۔خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ ٹربیونل یا خصوصی عدالت خود ہی غیر قانونی ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہیں مگر یہ عدالت کیسے سماعت کر سکتی ہے؟ کیا پرویز مشرف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں؟ہائی کورٹ نے معاونت کیلیے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
مشرف کیس