نواز شریف چلے گئے دوسرا بھی چاہے توجانے دیا جائے، شیخ رشید

115

 

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف چلے گئے دوسرا بھی چاہے توجانے دیا جائے،عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، نواز شریف کھائیں پئیں اور موج کریں،آصف زرداری کے خلاف5 مقدمات میں پلی بارگین ہوچکی ہے ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے میں سرخرو ہوگی۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب نے اچھی بات کی کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، نیب جلد شہزادہ بننے جا رہا ہے، آصف زرداری کے خلاف 5 مقدمات میں پلی بارگین ہوچکی ہے، ان کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، تمام سیاسی پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے خلاف
فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی اس معاملے میں سرخرو ہوگی اور باقی دونوں پارٹیاں پھنس جائیں گی، الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، اس حوالے سے فیصلہ عدالرت عظمیٰ کو کرنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہی ہوں گے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف جارہے ہیں، وہ کھائیں پئیں اور موج کریں، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانیں دیں، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانا فضل الرحمن خالی ہاتھ جائیں گے، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے اور آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے۔
شیخ رشید