پشاور(جسارت نیوز)پشاور فٹ بال لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تیسرے روز مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا، حیات آباد توریالی نے رائل، فوڈزسیفٹی اسٹرائیکرز کو 4-0 ‘ڈی سی صوابی رائلز نے مردان کنگز کے خلاف 3-1 ‘چترال درویش نے صوابی کے خلاف 2-1شکست دی ‘یوتھ گلیم ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام برینگ بیک اسپورٹس کے پی نامی پراجیکٹ کے تحت طہماس خان فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے پشاور فٹ بال لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں ہونیوالے پہلے میچ میں حیات آباد تریالی نے فوڈ سیفٹی کے کلاف کامیابی اپنے نام کی حیات آباد کی طرف سے عدنان نے 2 جبکہ ریاض اور رسول نے گول کئے‘ڈی سی صوابی نے مردان کنگز کو شکست دی ڈی سی صوابی کی طرف سے توصیف ‘حماد اور ظہور نے گول اسکور کئے ‘چترال درویس نے صوابی جیگوارز کے کلاف 2-1سے کامیابی اپنے نام کی ‘چترال درویش کی طرف سے 32 ویں اور 37 ویں جبکہ صوابی جیگوارز نے 62 ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔