اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہو گی، 12 رکنی کمیٹی میں وزیر داخلہ، مواصلات، ریلویز، میری ٹائم افئیرز، پاور اور پٹرولیم اور مشیر خزانہ ارکان بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سی پیک کمیٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار تھے۔