نوابشاہ (سٹی رپورٹر) نوابشاہ میں چھالیہ پر غیر قانونی پابندی کیخلاف 600 سے زائد چھوٹی بڑی دکانوں کے مالکان نے غیر اعلانیہ طور پر ہڑتال کر دی۔ ڈیلر و دکانداروں کو ہراساں کرنے سمیت سیکڑوں افراد کا معاشی قتل کرنے کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ تھوک، پان مارکیٹ سمیت پرچون، پان شاپ احتجاجاً بند ہیں۔ گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پان مارکیٹ کے صدر نے کہا کہ جب تک معاشی قتل ہوگا، ہم اپنی دکانوں کو نہیں کھولیں گے ہم چپ نہیں رہیں گے اور اپنے روزگار کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمباکو و پان پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق اور کاروبار کو بچانے کے لیے ہر ممکن احتجاج کریں گے